Terrible traffic accident in Manchester, 4 people including 3 Pakistani youths killed
Posted By: Akram on 12-01-2026 | 11:15:41Category: Political Videos, Newsبرطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ٹیکسی اور کار کے درمیان ہونے والے شدید ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین پاکستانی نوجوانوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے، پانچ افراد زخمی ہو گئے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر مانچسٹر میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ٹیکسی اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین پاکستانی نوجوان شامل ہیں جن کی شناخت دانیال علی، محمد مختار اور فرحان پٹیل کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے میں ٹیکسی ڈرائیور بھی جانبر نہ ہو سکا، جس کی شناخت 50 سالہ مسروب علی کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے، پولیس کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثہ تیز رفتاری، لاپرواہی یا کسی اور وجہ سے پیش آیا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












