Notice issued to Punjab government and other authorities on petition against shooting and poisoning of stray dogs
Posted By: Khan on 12-01-2026 | 11:16:53Category: Political Videos, Newsلاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر کے ذریعے مارنے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے عزت فاطمہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے پنجاب حکومت، سیکرٹری لائیوسٹاک، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دئیے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آوارہ کتوں کے نام پر آپریشن سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی ہیں۔درخواست میں خانیوال میں ڈاگ کلنگ آپریشن کے دوران گولی لگنے سے کمسن بچی کے زخمی ہونے کا واقعہ بھی اجاگر کیا گیا۔ مزید کہا گیا کہ رہائشی علاقوں میں فائرنگ اور زہریلی اشیا کا استعمال خطرے سے خالی نہیں۔درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 پر عملدرآمد نہیں کر رہی۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر کے ذریعے مارنے سے روکے اور ویکسینیشن و نیوٹرنگ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












