22 killed as crane collapses on passenger train in Thailand
Posted By: Jabba on 14-01-2026 | 12:18:43Category: Political Videos, Newsتھائی لینڈ میں ایک تعمیراتی کرین مسافر ٹرین پر گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ناکھون رتچاسیما کے ضلع سکھیو میں ایک ہیوی کرین اچانک پاس سے گزرنے والی ٹرین پرگرگئی۔ جس کے باعث ٹرین پٹڑی سے اترگئی۔ حادثے کے بعد ٹرین کی کئی بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے جانی و مالی نقصان بھی ہوا۔ حکام کےمطابق ملبےمیں پھنسے ہوئے متعدد افراد کو نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور امدادی ادارے موقع پر موجود رہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












