Official announcement of the sale of Pakistan Super League franchise Multan Sultans
Posted By: Amjad on 14-01-2026 | 12:20:28Category: Political Videos, Newsپاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے باضابطہ اشتہار جاری کر دیا۔ پی سی بی نے ملتان سلطانز کی بڈز کے لیے خواہشمند پارٹیز کو مدعو کر لیا، خواہشمند پارٹیز ملتان ٹیم کے فرنچائز رائٹس کے لیے بڈ کر سکتی ہیں۔ پی سی بی کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز کے لیے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے، تکنیکی طور پر کوالیفائیڈ بڈرز اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے۔قبل ازیں پی سی بی نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے معاملات خود چلانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب پی سی بی ملتان سلطانز کو بھی فروخت کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی آکشن پی سی بی کی توقعات سے بڑھ کر رہی، دو نئی ٹیموں کی اچھی قیمت ملنے سے اب ملتان سلطانز کی بھی آکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












