India closes medical institute in Kashmir
Posted By: dada on 16-01-2026 | 11:21:16Category: Political Videos, Newsمسلمان طلباء کی قابلیت ان کا جرم بن گئی۔بھارت نے کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا۔ہندو تنظیموں کے احتجاج کے بعد ادارہ کو بند کیا گیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دائیں بازو کے ہندو گروپس کا مسلمان طلبہ کے داخلوں پر احتجاج میڈیکل کالج کو بند کرنے کی وجہ بنا۔رپورٹس کے مطابق نیشنل میڈیکل کمیشن نے6جنوری کوشری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی منظوری واپس لے لی۔یہ ادارہ ضلع ریاسی میں واقع ہے جو ہمالیہ کے پیر پنجال پہاڑی سلسلے کے قریب واقع ہے، جو جموں کے میدانی علاقوں کو وادی کشمیر سے جدا کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق نومبر میں ایم بی بی ایس کے پانچ سالہ پروگرام میں داخلہ لینے والے 50 طلبہ میں سے 42 مسلمان تھے، جن کی اکثریت کا تعلق کشمیر سے تھا جبکہ سات ہندو اور ایک سکھ طالب علم شامل تھا۔ مسلم طلبہ کی نمایاں اکثریت پر دائیں بازو کی ہندو تنظیموں نے شدید احتجاج کیا، جس کے بعد کالج کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔الجزیرہ کے مطابق ہندو انتہا پسند گروپس اور بی جے پی رہنماؤں نے مسلمان طلبہ کے داخلے کو نامناسب قرار دیا، احتجاج کرنے والوں کا مؤقف تھا کہ ہندو عطیات سے چلنے والے ادارے میں مسلمانوں کو داخلہ نہیں ملنا چاہیے۔جس کے بعد نیشنل میڈیکل کمیشن نے کالج کی منظوری انفراسٹرکچر کی کمی کا جواز بنا کر واپس لی۔واقعے نے بھارت میں تعلیم کے شعبے میں مذہب اور سیاست کے بڑھتے اثر و رسوخ پر سنگین سوالات اٹھا دیے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بھارت میں تعلیمی اداروں میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تعصب اور دباؤ کی ایک اور مثال ہے۔انسانی حقوق کے حلقوں نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے امتیازی اور مذہبی بنیادوں پر کیا گیا اقدام قرار دیا ہے۔ واقعے نے ایک بار پھر بھارتی زیرانتظام کشمیر میں مسلمانوں کو درپیش تعلیمی اور سماجی مشکلات کو اجاگر کر دیا ہے۔

Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries












