Two trains collide in Spain, killing 21, injuring 100
Posted By: zagar on 19-01-2026 | 11:01:57Category: Political Videos, Newsجنوبی اسپین میں ایک تیز رفتار ٹرین پٹڑی سے اترنے کے بعد مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں21 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں دونوں ٹرینوں کو شدید نقصان پہنچا اور 21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے کا شکار میڈرڈ سے ہیولوا جانے والی ٹرین کا ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ حادثے کے وقت ایک ٹرین میں 300 سے زائد جبکہ دوسری ٹرین میں تقریباً 100 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد ٹرین آپریشن کو عارضی طور پر معطل کیا گیا جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












