For the first time in the country's history, AI training of ministers was led by Chief Minister Maryam Nawaz herself.
Posted By: Amjad on 28-01-2026 | 16:34:29Category: Political Videos, Newsلاہور: ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے وزراء کے لیے اے آئی ٹریننگ کا آغاز کیا گیا، جس کی قیادت خود وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کی۔ اس موقع پر وزراء کی آفیشل ورکشاپ "ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی" کا باقاعدہ آغاز منسٹرز کی حاضری سے کیا گیا۔ ورکشاپ میں پنجاب کابینہ کے ارکان کو GEMINI اور دیگر اے آئی ٹولز کے مفید استعمال، پالیسی فریم ورک، آپریشنل پالیسی سازی، شعبہ جاتی اصلاحات اور دیگر امور میں اے آئی کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ پالسی سمری تجزیہ، سمری اور گوگل ٹولز کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوچ اور کام کے طریقہ کار کو بدل سکتی ہے۔ اصلاحات اور پالیسی سازی میں اے آئی کی معاونت ناگزیر ہے اور اے آئی ٹولز کا ذمہ داری سے استعمال مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے سکولوں میں اے آئی کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ گوگل فار ایجوکیشن کے ماہرین نے پنجاب میں 3 ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تین لاکھ سے زائد طلبہ کے آئی ڈی، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دو لاکھ طلبہ اور دو ہزار اساتذہ کی ٹریننگ سمیت دیگر اقدامات پر بریفنگ دی۔ ڈیجیٹل صحافت کے فروغ کے لیے دس آرگنائزیشنز کے ہزار سکالرشپ کی بھی تفصیلات دی گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو گوگل ٹیم کی جانب سے کو یوتھ کا سال قرار دینے اور لاہور جیسے شہر میں تاریخ اور ثقافت کے امتزاج پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












