Orders to stop allowances of employees of special courts and tribunals suspended
Posted By: Akram on 28-01-2026 | 16:36:27Category: Political Videos, Newsاسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کے ملازمین کے جوڈیشل اور یوٹیلٹی الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے ہیں۔ عدالت نے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس اور وزارت خزانہ کے 5 اور 15 ستمبر 2025 کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ کو جواب کے لیے نوٹس جاری کیے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کرتے ہوئے فریقین کو دو ہفتوں میں اپنے کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل محمد آصف گجر نے عدالت میں بتایا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے احکامات کے تحت کچھ ملازمین کو الاؤنسز جاری رکھے گئے ہیں جبکہ دیگر کے الاؤنسز روک دیے گئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے ملتان اور بہاولپور بینچز نے بھی اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے احکامات معطل کر رکھے ہیں۔ کیس کی اگلی سماعت 9 فروری کو ہو گی۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












