T20 World Cup 2026 - Pakistan's decision not to play the match with India, ICC's reaction also came to light.
Posted By: Amjad on 02-02-2026 | 12:18:03Category: Political Videos, Newsٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر آئی سی سی کا ردعمل آگیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ فیصلے سے آگاہ کرنےکا منتظر ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے لیکن بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنےکا اعلان کیا ہے۔ بروز اتوار وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔ اس ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کھیلے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو شیڈول ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کئی وجوہات ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، حکومت پاکستان اس معاملے پر بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانا چاہتی تھی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جےشاہ نے اپنے جانبدارانہ فیصلوں سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو انڈین کرکٹ کونسل بنا دیا، جانبدارانہ فیصلوں سے انصاف اور برابری کے اصول کی دھجیاں بکھرگئیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی سی سی کے پلیٹ فارم پرایک ملک کے لیے ایک اور دوسرے ملک کے لیے دوسرامعیار اپنایا جاتا ہے، یہ سب جانبداری پر مبنی ہوتا ہے لہٰذا احتجاج رجسٹرڈ کروانا ضروری تھا۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












