Telephone conversation between Trump and Xi Jinping
Posted By: Khan on 05-02-2026 | 11:49:19Category: Political Videos, Newsامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور اہم عالمی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔ امریکی صدر نے اپنے بیان میں چینی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ گفتگو کے دوران تجارت، فوجی امور، تائیوان، روس یوکرین تنازع اور ایران کی موجودہ صورتحال زیر بحث آئی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے امریکا سے تیل، گیس اور اضافی زرعی مصنوعات کی خریداری، طیاروں کے انجنوں کی ترسیل سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر شی جن پنگ نے گفتگو کے دوران امریکا چین تعلقات میں تائیوان کے مسئلے کو نہایت حساس قرار دیا۔ چینی صدر نے امریکا پر زور دیا کہ تائیوان کے ساتھ اسلحہ معاہدوں کے معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام لیا جائے۔ دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران، یوکرین اور دیگر اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ صدر پیوٹن نے دورہ چین کی دعوت قبول کر لی۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












