India's atrocities cannot dampen the morale of Kashmiris, the struggle for freedom will continue to achieve its goal. Sarfaraz Bugti
Posted By: Amjad on 05-02-2026 | 11:49:50Category: Political Videos, Newsوزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ بھارت کے مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، آزادی کی جدوجہد منزل پا کر رہے گی،بلوچستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ کشمیری عوام 7 دہائیوں سے بھارتی جبر کے خلاف آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے، بلوچستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینا عالمی برادری کی ذمے داری ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر کشمیریوں کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور یکجہتی کے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












