Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif's message on Kashmir Solidarity Day
Posted By: Khan on 05-02-2026 | 11:50:20Category: Political Videos, Newsوزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت خون کی طرح دوڑتی ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔ مریم نواز شریف نے جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے بہادر کشمیری سلام کے مستحق ہیں، بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادیٔ کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، جہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روز کا معمول بن چکی ہیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اپنا قانونی اور اخلاقی کردار ادا کریں اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے بغیر خطے میں دیرپا امن کا خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت پہلے کی طرح جاری رکھے گااور پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔ اپنے پیغام کے اختتام پر وزیرِاعلیٰ پنجاب نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیری عوام آزادی کا سورج اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












