France and Canada open consulates in Greenland despite Trump's threat
Posted By: sadar on 08-02-2026 | 11:46:48Category: Political Videos, Newsامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور دباؤ کے باوجود فرانس اور کینیڈا نے گرین لینڈ میں اپنے قونصل خانے باضابطہ طور پر کھول دیے اور ڈنمارک کے ساتھ عملی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس اور کینیڈا نے گرین لینڈ کے دارالحکومت نونُوک میں قونصل خانے قائم کر دیے ہیں۔ دونوں ممالک نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد کسی تیسرے ملک کی مخالفت نہیں بلکہ ڈنمارک کے ساتھ تعاون اور دوستی کا اظہار ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے دوسری بار گرین لینڈ پر ملکیت کا دعویٰ کیا ہے۔ فرانسیسی سفیر کرسٹوپ پیرِسوٹ اور فرانسیسی قونصل جنرل ژاں نویل پوئریئر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فرانس کا قونصل خانہ گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ یکجہتی کی علامت ہے اور اس سے امریکا کو کوئی پیغام دینا مقصود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ کھڑا ہونا مضبوط تعلقات کی بنیاد بنتا ہے۔ اسی روز کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند اور گورنر جنرل مریم سائمن نے کینیڈین قونصل خانے کا افتتاح کیا اور قومی پرچم لہرایا۔ گلوبل افیئرز کینیڈا کے مطابق کینیڈا اور گرین لینڈ کے درمیان دنیا کی طویل ترین سمندری سرحد کے ساتھ آرکٹک خطے میں صدیوں پر محیط تعلقات موجود ہیں۔ واضح رہے کہ کینیڈا نے دسمبر دو ہزار چوبیس جبکہ فرانس نے جون دو ہزار پچیس میں گرین لینڈ میں قونصل خانے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

Iran has sentenced Nobel Prize winner Narges Mohammadi to 7 and a half years in prison.
T20 World Cup 2026 - 99% chance of Pakistan-India match, claims new Indian TV
Gold price in Pakistan sees another big increase
Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.












