T20 World Cup 2026 - 99% chance of Pakistan-India match, claims new Indian TV
Posted By: sagar on 09-02-2026 | 11:15:20Category: Political Videos, Newsپاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے میچ کے حوالے سے صورتحال کافی دلچسپ اور غیر یقینی بنی ہوئی ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا یہ میچ 15 فروری 2026 کو کولمبو، سری لنکا میں شیڈول ہے۔ تاہم، حکومتِ پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر اس میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ بھارتی ٹی وی ٹائمز نو کے مطابق بھارتی ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ میچ ہونے کے 99 فیصد امکانات ہیں اور آئی سی سی پاکستان کو منانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ سوریا کمار یادیو (بھارتی کپتان) نے بھی بیان دیا ہے کہ وہ میچ کے لیے سری لنکا جا رہے ہیں۔فی الحال پاکستان نے باقاعدہ طور پر بائیکاٹ ختم نہیں کیا، لیکن آئی سی سی کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں اور اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں میچ ہونے یا نہ ہونے کا حتمی اعلان متوقع ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف میچ بارے حتمی فیصلہ کریں گے پاکستانی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کے حوالے سے ایک "بڑے بریک تھرو" کا امکان ہے۔ آئی سی سی (ICC) کے وفد نے لاہور میں پی سی بی حکام سے 4 گھنٹے طویل ملاقات کی ہے جس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (UAE) کے کرکٹ بورڈز نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، کیونکہ اس میچ کے نہ ہونے سے کروڑوں ڈالر کا مالی نقصان ہوگا۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












