Iran has sentenced Nobel Prize winner Narges Mohammadi to 7 and a half years in prison.
Posted By: gaga on 09-02-2026 | 11:15:54Category: Political Videos, Newsایران نے نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو ساڑھے 7 سال قید کی سزا سنا دی۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نرگس فائونڈیشن نے بتایا کہ نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو تین دہائیوں سے جاری خواتین کے حقوق جدوجہد پر ساڑھے سات سال قید کی نئی سزا سنا دی گئی ہے۔فائونڈیشن کا کہنا تھا کہ 53 سالہ نرگس محمدی نے ایک ہفتے کی بھوک ہڑتال اتوار کو ختم کی تھی تاہم انہوں نے جیل سے اپنے وکیل مصطفی نیلی کو فون پر بتایا کہ انہیں نئی سزا سنا دی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایرانی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے ردعمل نہیں دیا، نرگس فائونڈیشن نے بتایا کہ کئی ہفتوں تک انہیں قید تنہائی میں رکھنے اور مکمل طور پر رابطے ختم کرنے کے بعد وہ اپنے وکیل کو مختصر فون کال میں اپنی صورت حال سے آگاہ کرپائی ہیں۔خیال رہے کہ نرگس محمدی کو 12 دسمبر کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے وکیل خسرو علی کردی کی مشتبہ موت کی مذمت کی تھی۔

Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries












