Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
Posted By: Amjad on 10-02-2026 | 11:01:47Category: Political Videos, Newsٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے انعقاد کے فیصلے سے آئی سی سی کے 174 ملین امریکی ڈالرز بچ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کیلئے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026ء میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے ساتھ میچ کھیلے گا۔ قومی ٹیم کو 15 فروری کو شیڈول کے مطابق میچ کھیلنے کا کہہ دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












