Top Rated Posts ....
Search

Inflation surges ahead of Ramadan, cooking oil prices rise sharply

Posted By: sagar on 2 hours agoCategory: Political Videos, News


پاکستان بھر میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران کوکنگ آئل کی قیمت میں فی لیٹر 60 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد خوردہ قیمت 550 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی، اس ضمن میں دکانداروں کا مؤقف ہے کہ کوکنگ آئل پہلے 490 روپے فی لیٹر میں دستیاب تھا، تاہم سپلائی میں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا۔بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے صارفین کے مالی دباؤ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جو پہلے ہی ضروری اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا کر رہے ہیں، اسی دوران آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جو مارکیٹ میں دستیاب دیگر برانڈز کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے جب کہ مختلف علاقوں میں 10 کلو آٹے کی قیمت 1400 روپے تک پہنچ جانا عوام کے لئے ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی کا یہ طوفان غریب اور متوسط طبقے کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کے مترادف ہے، عوام پہلے ہی بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شدید مالی دبا کا شکار ہیں اور اب بنیادی غذائی اشیا کی قیمتوں میں اچانک اضافہ حکومتی رٹ اور مارکیٹ مانیٹرنگ پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر رہا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کوکنگ آئل اور گھی کی سپلائی چین کی ہنگامی بنیادوں پر جانچ پڑتال کی جائے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، آٹے کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے فلور ملز اور چکیوں کی کڑی نگرانی کی جائے، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے، رمضان المبارک کیلئے خصوصی سبسڈی اور سستے بازاروں کا فوری قیام عمل میں لایا جائے، ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کر کے روزانہ بنیادوں پر نرخوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے حکومت فوری طور پر عملی اقدامات کرے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Frenemies for a hot minute

Frenemies for a hot minute

Views 53 | 05-02-2026
Your feedback is important for us, contact us for any queries.