Gul Hassan Lulai, the most dangerous robber of Kachha, surrenders
Posted By: vavar on 13-02-2026 | 10:28:56Category: Political Videos, Newsصادق آباد میں کچے کے انتہائی خطرناک ڈاکو گل حسن لولائی نے سرنڈر کردیا، ڈاکو کے سر کی قیمت ایک کروڑ مقرر تھی۔ پولیس کے مطابق کچے کے ڈاکوئو ں کے خاتمے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ڈی پی او عرفان سموں نے بتایا کہ انتہائی مطلوب خطرناک ڈاکو گل حسن لولائی نے سرنڈر کر دیا، جس کی سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا کہ اب تک 171 انتہائی مطلوب ڈاکوں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں، رواں سال آپریشن کے دوران کچے کے 68 خطرناک ڈاکو مارے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ آپریشن کے دوران 108 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے جبکہ 100 سے زائد سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ سرنڈر کرنے والے 15 ڈاکوں کے سروں کی مجموعی قیمت 9 کروڑ روپے تھی، جس سے کچے میں امن و امان کے قیام میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












