Terrorism from Afghan soil is unacceptable, Pakistan will not compromise on its sovereignty and the security of its citizens. Asim Iftikhar
Posted By: Khan on 13-02-2026 | 10:29:56Category: Political Videos, Newsاقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے افغان سرزمین پر سرگرم دہشتگرد گروہوں کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں پاکستانی مندوب نے کہاکہ حالیہ دہشتگرد حملوں میں80 سے زائد بے گناہ پاکستانی جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ان واقعات کی منصوبہ بندی کیلئے افغان سرزمین استعمال ہونے کے شواہد موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ عناصر مسلسل پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں جو خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے۔عاصم افتخار احمد نے زور دیا کہ افغانستان کی عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف دہشتگرد سرگرمیوں کیلئے استعمال نہ ہو۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور دہشتگرد نیٹ ورکس کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کرے۔پاکستانی مندوب نے افغانستان میں جاری انسانی بحران، معاشی بدحالی اور بالخصوص خواتین کے حقوق پر عائد پابندیوں پر بھی تشویش ظاہر کی۔انہوںنے کہاکہ افغان عوام کو بنیادی حقوق اور سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکے۔اجلاس کے دوران پاکستان نے واضح پیغام دیاکہ سرحد پار دہشتگردی نہ صرف دو طرفہ تعلقات بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے، اور اس کے تدارک کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












