PTI founder Imran Khan's medical report revealed
Posted By: Khan on 16-02-2026 | 12:40:16Category: Political Videos, Newsبانی پی ٹی آئی عمران خان کا مکمل طبی معائنہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی،پمز اور الشفاء انٹرنیشنل کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم نے جیل میں عمران خان کا مکمل اور تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر عارف پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے رپورٹ تیار کی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بائیں آنکھ کی بصارت گلاسز کے ساتھ 6/6 ہے جبکہ دائیں آنکھ کی بصارت 6/9 ہے، دونوں آنکھوں کا اگلا حصہ نارمل اور قرنیہ صاف تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دائیں آنکھ میں ہلکا سا اندرونی خون رساؤ کنارے پر دیکھا گیا جبکہ دائیں آنکھ کے چاروں حصوں میں درمیانے درجے کا ریٹینا میں خون رساؤ موجود تھا، دائیں آنکھ کی میکولا کی سوجن کم ہو رہی ہے اور واضح طور پر گھٹ چکی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق میکولا کی موٹائی 550 سے کم ہو کر 350 ہو گئی ہے، رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو دی جانے والی ادویات اور علاج کا ذکر بھی شامل ہے، متاثرہ آنکھ کی بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 جزوی ہو گئی ہے۔ میڈیکل بورڈ نے اینٹی VEGF علاج مکمل ہونے کے بعد OCT اینجیوگرافی اور FFA کروانے کی تجویز دی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بانی کے ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو فون کال کے ذریعے مکمل طور پر آگاہ کیا گیا جس کا دورانیہ 25 منٹ سے زائد تھا، ذاتی معالجین علاج سے مطمئن نظر آئے، رپورٹ میں بانی کو اسپتال منتقل کرنے کا ذکر نہیں۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












