T20 World Cup - Former captain Shahid Afridi demands changes in the team after humiliating defeat by India
Posted By: gagar on 17-02-2026 | 09:54:44Category: Political Videos, Newsٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بابراعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو باہر بٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے رانڈ میں بھارت نے پاکستان کو آسانی سے شکست دے دی، قومی ٹیم کے فاسٹ بالر اور اسپنرز مکمل طور پر ناکام دکھائی دیے۔بعد ازاں، 176 رنز کے تعاقب میں قومی بلے بازوں نے ہمیشہ کی طرح قوم کو مایوس کیا، عثمان خان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ رک سکا جب کہ 7 کھلاڑی ملکر بھی 20 رنز نہیں بناسکے۔ بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں کو باہر بٹھاکر نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا مطالبہ کردیا۔ سابق کپتان نے کہا کہ اگر میں ہوتا تو نمبییا کے خلاف اگلے میچ میں بابراعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو باہر بٹھاتا، ان کی جگہ باہر بیٹھے نئے لڑکوں کو موقع دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سینئرز پلیئرز کب سے کھیل رہے ہیں لیکن اتنے اہم میچ میں اگر یہ کارکردگی نہ دکھائیں تو ٹیم میں ان کی موجودگی کا کوئی فائدہ نہیں، اس سے بہتر باہر بیٹھے نئے لڑکوں کو موقع دینا چاہیے۔ شاہد آفریدی نے کپتان کے فیصلوں پر بھی تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف کو بولنگ نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے، جو اپنے ٹرمپ کارڈ عثمان طارق کو 10 اوورز کے بعد کیوں لایا گیا؟

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












