T20 World Cup - Australia beat Oman by 9 wickets
Posted By: Khan Baba on 21-02-2026 | 12:21:05Category: Political Videos, Newsٹی 20 ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے عمان کی جانب سے دیا جانے والا 105 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 10ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ٹریوس ہیڈ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان مچل مارش نے 64 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، جوش انگلس 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ عمان کی جانب سے شکیل احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل عمان کی ٹیم 16.2 اوورز میں 104 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 105 رنز کا ہدف دیا تھا۔ وسیم علی 32 او رکپتان جتیندر سنگھ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 21 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گلین میکسویل اور زیویئر بارٹ لیٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












