Eid-ul-Fitr expected to fall on Saturday, March 21, 2026 in Pakistan, big prediction from Ruet-e-Hilal Research Council
Posted By: Akram on 26-02-2026 | 12:17:47Category: Political Videos, Newsرویت ہلال ریسرچ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 19 مارچ 2026ء کی شام شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، جس کے باعث پاکستان میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ 2026ء کو ہونے کی توقع ہے۔ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 19 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا تاہم اسی روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر رویت کے لیے درکار 19 گھنٹوں سے کم یعنی 13 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا ضروری ہوتا ہے وہ کراچی میں 26 منٹ جبکہ پشاور میں 30 منٹ رہے گا اس لیے مطلع صاف ہونے کی صورت میں بھی چاند کی رویت ننگی آنکھ، دوربین یا ٹیلی سکوپ سے ممکن نہیں۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق شوال 1447ھ کا آغاز رمضان المبارک کے 30 روز مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 21 مارچ 2026ء سے ہوگا اور اسی روز ملک بھر میں عیدالفطر منائے جانے کا امکان ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












