Protests outside US consulates in Lahore and Karachi
Posted By: gaga on 01-03-2026 | 11:38:41Category: Political Videos, Newsلاہور پریس کلب کے سامنے بھی مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے طرف جانے کی کوشش کی مگر پولیس نے مظاہرین کو قونصلیٹ کے قریب جانے سے روک دیا، مظاہرین نے پریس کلب کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق امریکی قونصلیٹ کے باہر لوگ پرامن ہیں اور بات بھی سن رہے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت احتجاج کرنے والوں کیلئے دکھ کی گھڑی ہے، مختلف جماعتوں کی جانب سے مختلف احتجاج ہو رہے ہیں، ان لوگوں کو بھی سکیورٹی دینی ہے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانوں کے باہر احتجاج شروع ہو گیا۔ لاہور پریس کلب کے سامنے بھی مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے طرف جانے کی کوشش کی مگر پولیس نے مظاہرین کو قونصلیٹ کے قریب جانے سے روک دیا، مظاہرین نے پریس کلب کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق امریکی قونصلیٹ کے باہر لوگ پرامن ہیں اور بات بھی سن رہے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت احتجاج کرنے والوں کیلئے دکھ کی گھڑی ہے، مختلف جماعتوں کی جانب سے مختلف احتجاج ہو رہے ہیں، ان لوگوں کو بھی سکیورٹی دینی ہے۔ کراچی میں مظاہرین کی بڑی تعداد امریکی قونصل خانے کے اطراف جمع ہو گئی، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان بھی امریکی قونصل خانے پہنچ گئے اور مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا گیا۔ کراچی کے علاقے سلطان آباد سے مائی کولاچی آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیئے گئے، جناح برج سے آنے والا ٹریفک آئی آئی چندریگر روڈ بھیجا جا رہا ہے۔ کراچی کی ٹریفک پولیس کے مطابق پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک پارک کٹ سے واپس بھیجی جارہی ہے، احتجاج کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












