Indian Air Force fighter jet crashes in Assam
Posted By: Akram on 06-03-2026 | 12:25:35Category: Political Videos, Newsبھارتی فضائیہ کا سوخوئی تھرٹی ایم کے آئی لڑاکا طیارہ ریاست آسام میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اسکواڈرن لیڈر اور فلائٹ لیفٹیننٹ ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ آسام کے شہر جورہاٹ ایئر بیس سے تربیتی پرواز کیلئے اڑا تھا۔رپورٹس کے مطابق پرواز کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ جورہاٹ سے تقریباً ساٹھ کلومیٹر دور ضلع کاربی آنگ لونگ کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔حادثے کے بعد سرچ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاہم دونوں پائلٹس جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ روسی ساختہ سوخوئی تھرٹی ایم کے آئی طیارے سن دو ہزار میں بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کئے گئے تھے اور یہ طیارے بھارتی فضائیہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ تیس برس میں بھارتی فضائیہ کو پانچ سو پچاس سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا جن میں ایک سو پچاس سے زیادہ پائلٹس ہلاک ہو چکے ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت میں بڑھتے فضائی حادثات تشویشناک رجحان بن چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حادثات کے پیچھے پائلٹس کی ناکافی تربیت، انسانی غلطیاں، تکنیکی دیکھ بھال میں کمزوریاں اور پرانے طیاروں کا مسلسل استعمال اہم عوامل ہو سکتے ہیں۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












