The increase in the prices of petroleum products will create a mountain of difficulties. Muzammil Aslam
Posted By: Akram on 07-03-2026 | 12:50:11Category: Political Videos, Newsخیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشکلات کا پہاڑ کھڑا کرے گا۔ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشکلات کا پہاڑ کھڑا کرے گا، ملک میں پہلے ہی 45 فیصد غربت اور 21 سال کی بلند ترین بے روزگاری ہے۔ انہوں نے کہا ابھی عالمی مارکیٹ میں تیل قیمت 80 ڈالر فی بیرل پرہے، انہوں نے سوال کیا اگر عالمی مارکیٹ میں فی بیرل تیل 120 ڈالرپر چلا گیا تو کیا حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں 500 روپے کااضافہ کرے گی؟ یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321روپے 17پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries












