Middle East situation: 84 more flights canceled from Pakistan today
Posted By: Akram on 11-03-2026 | 12:06:02Category: Political Videos, Newsمشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے آج خلیجی ممالک کے مختلف اسٹینز کی 84 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ کراچی ائیرپورٹ سے آج مشرق وسطیٰ کی 20 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ اسلام آباد ائیر پورٹ سے 18 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر 18 پروازیں، پشاور ائیرپورٹ پر 16، ملتان ایئر پورٹ پر 4 اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ منسوخ پروازوں میں ایمریٹس اتحاد ائیر، گلف،ائیرعربیہ پی آئی اے، ائیربلو،قطرائیرویز سمیت دیگر ملکی اور غیرملکی ائیرلائنز شامل ہیں۔ پاکستان سے 12 روز کے دوران خلیجی ممالک کی منسوخ پروازوں کی تعداد 1308 ہوگئی، مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای، قطر، ایران، کویت اور بحرین میں فضائی حدود بند ہیں۔ حکام کے مطابق فضائی حدود بندش سے 28 فروری سے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، اس وقت دوحہ دبئی ابو ظہبی شارجہ بحرین سمیت دیگر ایئر پورٹس سے ریلیف پروازوں کی مشروط اجازت دی جارہی ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد ایئرپورٹ پر آج دبئی شارجہ راس الخیمہ سمیت دیگر ائیرپورٹس کی بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن معمول پر آگیا۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












