Rawalpindi Traffic Police's post on Salman Agha's run-out goes viral on social media
Posted By: Khan on 14-03-2026 | 12:11:03Category: Political Videos, Newsبنگلادیش کے خلاف سلمان علی آغا کے رن آؤٹ پر راولپنڈی ٹریفک پولیس نے پوسٹ شیئر کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔راولپنڈی ٹریفک پولیس نے رن آؤٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سڑک ہو یا کھیل کا میدان، محفوظ رہنے کے لیے سب سے اہم چیز آپ کی اپنی ذمہ داری اور احتیاط ہے۔ پوسٹ میں لکھا گیا کہ دوسروں پر مکمل انحصار کرنے کے بجائے اپنے فیصلوں پر اعتماد کریں اور ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔ٹریفک پولیس نے لکھا کہ ’ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، اردگرد کی صورت حال پر نظر رکھیں اور اپنی حفاظت کو ہمیشہ اولین ترجیح دیں، یہی رویہ آپ کو اور دوسروں کو محفوظ رکھتا ہے‘۔یاد رہے کہ دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا 64 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے جب مہدی حسن نے انہیں رن آؤٹ کیا۔38.3 اوورز میں پاکستان کے 227 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ تھے، محمد رضوان اور سلمان علی آغا بیٹنگ کررہے تھے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان نے بولر کی جانب شاٹ کھیلا گیند سلمان علی آغا سے ٹکرائی اور وہ مہدی حسن کو گیند اٹھا کر دینے لگے لیکن اسپنر نے گیند اٹھا کر فوری وکٹ پر مار دی اور سلمان آغا کو کریز سے باہر ہونے پر آؤٹ قرار دیا گیا۔ مہدی حسن نے اس طرح رن آؤٹ کرنے پر سلمان آغا غصے میں دکھائی دیے اور پویلین لوٹتے ہوئے ہیلمٹ اور گلوز بھی اتار کر پھینک دیے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Iran says it will not negotiate with the US under threats
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.












