Former captain Shahid Afridi criticizes the national team's humiliating defeat in the series against Bangladesh
Posted By: Jabba on 16-03-2026 | 11:12:25Category: Political Videos, Newsسابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حالیہ فیصلوں اور سلیکشن کے طریقہ کار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل‘سرجری’ٹیم کی نہیں بلکہ سلیکشن کمیٹی کی ہونی چاہیے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے تھی اور اس کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی پاکستان کو 2-1 سے شکست ہوئی، جس کے بعد کیے گئے فیصلوں پر سوال اٹھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ اس صورتحال پر سلیکشن کمیٹی کو افسوس کرنا چاہیے کیونکہ ٹیم کے انتخاب میں درست سمت نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو اس بات کا واضح اندازہ نہیں کہ کس کھلاڑی کو کس فارمیٹ میں کپتان بنانا چاہیے، بلکہ جلد بازی میں فیصلے کر لیے جاتے ہیں۔ان کے مطابق‘سرجری’کے نام پر سینئر کھلاڑیوں کو باہر بٹھا دیا گیا حالانکہ ان میں سے کئی کی ون ڈے کرکٹ میں بہت اچھی کارکردگیاں موجود تھیں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس چند ایسے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا جنہوں نے مشکل سے چند ڈومیسٹک یا فرسٹ کلاس میچز کھیلے تھے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار ہی اس سطح کا نہیں تو ایسے کھلاڑی اچانک قومی ٹیم میں آ کر کس طرح جگہ مضبوط کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کی کیپ دینا کوئی حل نہیں اور نہ ہی اسے سرجری کہا جا سکتا ہے۔ ان کے بقول اگر واقعی بہتری لانا ہے تو اصل سرجری سلیکشن کمیٹی کے نظام میں ہونی چاہیے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












