500 people arrested in Iran for providing information to the enemy
Posted By: Akram on 16-03-2026 | 11:14:27Category: Political Videos, Newsایران میں دشمنوں کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں 500 افراد کو گرفتار کیا گیا،ایرانی پولیس چیف احمد رضا نے تصدیق کر دی۔ ایرانی پولیس چیف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف درج مقدمات میں سے نصف مقدمات سنگین نوعیت کے تھے، جن میں ایسے افراد شامل تھے جنہوں نے نشانہ بنانے کیلئے معلومات فراہم کیں یا حملوں کے مقامات کی ویڈیوز بنا کر بھیجیں۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبائی پراسیکیوٹر کے دفتر کے الزامات پر 20 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن پر ایران کی فوجی اور سیکیورٹی تنصیبات کے مقام کی تفصیلات اسرائیل کو بھیجنے کا الزام ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل اور امریکا کے فضائی حملوں سے بڑی حد تک محفوظ شمال مشرقی ایران میں10 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں کچھ پر حساس مقامات اور اقتصادی انفرا اسٹرکچر کی معلومات جمع کرنے کا الزام ہے۔ایرانی خبرایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے خفیہ ادارے نے بتایا کہ جب صیہونی دشمن اور امریکا ایران پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو وہ ایک ہی وقت میں کرائے کے فوجیوں اور جاسوسوں کو بھی فعال کرتے ہیں تاکہ اگلے مرحلے کے طور پر ہنگامے کروائیں۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












