National Mobilization Front announces front against Afghan Taliban regime
Posted By: Khan Baba on 18-03-2026 | 11:14:42Category: Political Videos, Newsنیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے افغان طالبان رجیم کی انتہا پسندی اور جارحیت کیخلاف محاذ کا اعلان کردیا۔افغانستان کے شمالی اور مشرقی صوبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کے قیام کا اعلان کردیا ۔نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا قیام طالبان رجیم کی جابرانہ، دہشت گردی کی سرپرستی کرنے اور رجعت پسند پالیسیوں کا ردعمل ہے نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کے مطابق افغانستان کے عوام طالبان کے خلاف کھڑے ہونے کے علاوہ اپنے لیے کوئی اور راستہ نہیں دیکھتی۔ افغانستان میں آبادی کا ایک بڑا حصہ سیاسی، معاشی، ثقافتی اور سماجی مسائل سے پریشان ہے۔ نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا کہنا ہے کہ اگر سابق سوویت یونین کے خلاف جہاد فرض تھا تو آج طالبان رجیم کے خلاف یہ اس سے بھی زیادہ فرض ہو چکا۔ افغان طالبان عوام کے نمائندے نہیں بلکہ غاصب ہیں، انہوں نے افغانستان پر جبراً قبضہ کر رکھا ہے،،،،افغان سرزمین کے بیٹے اور بیٹیاں اس دہشت گرد گروہ کے چنگل سے اپنے ملک کو بچانے کیلئے تیار ہیں اور کھڑے ہیں، بدقسمتی سے طالبان رجیم مکالمے کے قائل نہیں اور نہ ہی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں، یہ تاریکی اور جہالت کا ایک گروہ ہے۔ ماہرین کے مطابق نیشنل موبلائز یشن فرنٹ کا یہ رد عمل افغان طالبان رجیم کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ظاہر کرتا ہے، نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا خواتین، اقلیتوں اور تعلیم سمیت بنیادی حقوق کا مطالبہ ایک مضبوط عوامی بیانیہ بن چکا ہے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












