Consultative meeting of Arab and Islamic countries: Gulf states have the right to defend themselves, condemns Iranian attacks
Posted By: Amjad on 19-03-2026 | 11:42:36Category: Political Videos, Newsسعودی عرب میں عرب اور اسلامی ممالک کے مشاورتی اجلاس کے بعد جار ی اعلامیہ میں خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ خلیجی ریاستوں کو دفاع کا حق حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس میں شرکاء نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران خلیجی ممالک کے سول انفرا اسٹرکچر سمیت ہوائی اڈوں، تیل کی تنصیبات، سفارت خانوں اور عوامی جگہوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور یہ حملے کسی صورت جائز نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے مطابق خلیجی ریاستوں کو دفاع کا حق حاصل ہے اجلاس ایران کو فوری طور پر حملے روکنے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے سمیت ہمسایہ ممالک کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ ایران ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحیت روکنے سمیت خطے کے امن اور استحکام کو یقینی بنائے اور آبنائے ہرمز کو محفوظ بنائے اور عالمی تجارت میں خلل پیدا نا کرے ایران ہمسایہ ممالک میں پراکسی وار کو مت پھیلائے اور مسلح ملیشیا کی حمایت چھوڑ دے۔اجلاس میں شرکاء نے خطے کی موجودہ صورتحال اور اسکے تناظر میں بڑھنے والی کشیدگی اور مسائل پر گفتگو کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ سنگین حالات کے فوری حل کے لیے کوششوں کو تیز بنایا جائے،عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسحاق ڈار اجلاس میں خطے کے تمام برادر ممالک کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سیاسی آزادی کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور ان کی سرزمین پر تمام حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












