Rain expected in Karachi on first day of Eid
Posted By: Akram Khan on 20-03-2026 | 13:06:50Category: Political Videos, Newsکراچی میں عیدالفطر کے موقع پر موسم سے متعلق اہم پیشگوئی سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق شہر میں عید کے پہلے روز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم زیادہ تر صاف اور دھوپ برقرار رہے گی، تاہم کل سے شہر میں دوبارہ بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ عیدالفطر کے پہلے روز بالخصوص مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ اعداد و شمار کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ دن کے دوران گرمی کی شدت 24 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ 18 مارچ کی رات شہر میں طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش نے موسم کا رخ یکسر بدل دیا تھا۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ تقریباً 97 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے گھروں کی چھتیں اڑا دیں، درخت گر گئے اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












