Iranian attacks reduce Qatar's LNG production capacity by 17%
Posted By: Amjad on 20-03-2026 | 13:07:21Category: Political Videos, Newsقطر کی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی پیداوار ایرانی حملوں کے باعث شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے عالمی توانائی مارکیٹ پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد الکعبی نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے حالیہ حملوں کی وجہ سے قطر کی ایل این جی کی پیداواری صلاحیت تقریباً 17 فیصد کم ہو گئی ہے، اور یہ نقصان کم از کم 3 سے 5 سال تک بحال نہیں ہو سکے گا۔سعد الکعبی کے مطابق متاثرہ تنصیبات کی مرمت پر تقریباً 26 ارب ڈالر لاگت آئے گی، اور اس دوران قطر کو اٹلی، بیلجیئم، جنوبی کوریا اور چین کے ساتھ ایل این جی کے کچھ معاہدے عارضی طور پر معطل کرنا پڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس صورتحال کے باعث قطر کو سالانہ تقریباً 20 ارب ڈالر تک ریونیو نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں گیس کی سپلائی بھی متاثر ہوگی۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












