The effective diplomacy of Pakistan's Deputy Prime Minister and Foreign Minister Senator Muhammad Ishaq Dar is a significant step forward for peace in the Middle East.
Posted By: Khan on 24-03-2026 | 12:24:50Category: Political Videos, Newsاسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان کی مؤثر خارجہ پالیسی نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی اہمیت منوا لی ہے۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستانی سفارتی ٹیم نے مشرقِ وسطیٰ کے نہایت نازک حالات میں غیر معمولی دانشمندی، تحمل اور دوراندیشی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی رہنمائی اور عسکری قیادت کے مکمل تعاون سے پاکستان نہ صرف اپنے قریبی دوست ممالک کے ساتھ مضبوط روابط برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ایک مثبت اور متحرک ثالثی کردار بھی ادا کر رہا ہے۔ خصوصاً ترکی اور مصر کے ساتھ مل کر جنگ بندی کی کوششیں پاکستان کے سنجیدہ اور ذمہ دارانہ کردار کی عکاسی کرتی ہیں، جو خطے میں امن کے قیام کے لیے اس کے عزم کا واضح ثبوت ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مؤثر حکمت عملی کے باعث عالمی طاقتیں بھی پاکستان کے کردار کو سنجیدگی سے تسلیم کر رہی ہیں۔ مزید برآں، سعودی عرب سمیت دیگر دوست ممالک کے ساتھ متوازن اور مدبرانہ تعلقات نے پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو مزید تقویت دی ہے۔

Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries












