Jet fuel price hike, air tickets become 100% more expensive
Posted By: Jabba on 26-03-2026 | 11:59:17Category: Political Videos, Newsجیٹ فیول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد فضائی سفر مزید مہنگا ہو گیا ہے، جس کے باعث ایئرلائن ٹکٹس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور مسافروں پر اضافی مالی بوجھ پڑنے لگا ہے۔جیٹ فیول کی قیمت 176 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 417 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد ایئرلائنز نے کرایوں میں فیول سرچارج کی مد میں 10 سے 100 ڈالر تک اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافے کے نتیجے میں فضائی سفر عام مسافروں کے لیے مزید مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر مسافروں پر منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ ایئرلائنز نے عندیہ دیا ہے کہ مجموعی کرایوں میں 100 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 34 فیصد سے زائد جبکہ کچھ ایئرلائنز کے مطابق 70 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے مقامی پروازوں پر 10 ڈالر، کینیڈا روٹس پر 100 ڈالر، برطانیہ کے لیے 75 ڈالر جبکہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے لیے 50 ڈالر تک اضافی فیول سرچارج عائد کر دیا ہے۔ دوسری جانب نجی ایئرلائنز نے بھی 15 سے 150 ڈالر تک اضافی چارجز نافذ کر دیے ہیں۔ ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ خلیجی فضائی حدود کی بندش اور عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایوں میں یہ اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے، جبکہ بنیادی کرایہ برقرار رکھنے کے باوجود فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے مجموعی ٹکٹ مہنگے ہو گئے ہیں۔

Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries












