Trump thanks Saudi Arabia and Gulf countries, criticizes NATO
Posted By: star on 28-03-2026 | 12:02:10Category: Political Videos, Newsامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیٹو پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب کی پوری مملکت کے شکر گزار ہیں جو اس صورتحال میں انتہائی مددگار ثابت ہوئی، جبکہ نیٹو اس کے برعکس رہا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور حتیٰ کہ کویت نے بھی جنگ میں کردار ادا کیا۔ کویت نے تو "بہترین میزائلوں" کے ذریعے تین امریکی طیاروں کو بھی مار گرایا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے تناظر میں نیٹو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اتحاد نے امریکہ کی کوئی مدد نہیں کی، اس لیے واشنگٹن اس میں رہنے کا پابند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کی سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ وہ اس اہم موقع پر موجود ہی نہیں تھا۔ ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ امریکہ نیٹو سے علیحدگی اختیار کر سکتا ہے، جس سے ملک کو بڑے پیمانے پر مالی بچت ہوگی کیونکہ امریکہ ہر سال نیٹو پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ہمیشہ نیٹو کی حمایت کے لیے تیار رہا، لیکن موجودہ صورتحال میں واشنگٹن کو وہاں موجود رہنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ "ہم کیوں وہاں رہیں جب وہ ہمارے لیے موجود نہیں؟"

Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries












