Dubai Police's special message to social media users
Posted By: Akram on 31-03-2026 | 12:02:52Category: Political Videos, Newsدبئی پولیس کی جانب سے یو اے ای کے شہریوں کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ہدایات دی گئی ہیں کہ حساس تنصیبات کی تصاویر بنانے یا انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ملکی سیکیورٹی، شہریوں کے تحفظ سے منسوب ہے، سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے ضرور سوچیں۔ واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق خلیجی خطے میں کشیدگی کے بعد متحدہ عرب امارات نے سائبر کرائم کے خلاف ایک وسیع کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ جس کے تحت اُن افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جنہوں نے میزائل اور ڈرون سرگرمیوں سے متعلق واقعات کی ویڈیوز بنائیں، انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کیں یا ان پر تبصرہ کیا۔ پولیس نے ابتدائی طور پر گزشتہ دنوں کارروائی کرتے ہوئے کچھ گرفتاریاں بھی کی ہیں تاہم ان کی حتمی تعداد واضح نہیں ہوسکی۔ اس سے قبل دبئی پولیس نے 4 مارچ 2026 کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے سخت انتباہ جاری کیا تھا جس میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ غیرمصدقہ خبریں اور حساس نوعیت کی تصاویر شیئر کرنے سے گریز کریں، بالخصوص ایسے وقت میں جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












