A new era of development in Lala Musa... 6 billion sewerage project to be inaugurated on April 3
Posted By: Khan on 01-04-2026 | 11:51:53Category: Political Videos, Newsلاھور (نمایندہ نوائے وقت)جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ نے کہا ھے 06 ارب سیوریج سسٹم کے لئے نصیر احمد عباس سدھو نے اس پراجیکٹ کے افتتاح کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور لالہ موسیٰ انشاء اللہ 3 اپریل بروز جمعہ المبارک سہ پہر 3 بجے لالہ موسیٰ میں ترقی کے ایک بڑے سنگِ میل کا آغاز ہوگا، جب 6 ارب روپے لاگت کے جدید سیوریج سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ یہ عظیم الشان منصوبہ وزیر بلدیات میاں رفیق زیشان کے ہاتھوں پایۂ تکمیل کو پہنچے گا، جو ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 65 لالہ موسیٰ/گجرات محترم نصیر احمد عباس سدھو کی دعوت پر خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
اس موقع پر لالہ موسیٰ سٹی صدر سجاد بٹ، جاوید اقبال بٹ (صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ)، ملک سعد، عتبان، شیخ عثمان، طارق زرگر، فیصاں بٹ اور سید زکا حسین شاہ سمیت معزز سیاسی و سماجی شخصیات معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کریں گی۔ یہ منصوبہ محض ایک سکیم نہیں بلکہ لالہ موسیٰ کے عوام کے دیرینہ مسائل کے خاتمے اور جدید شہری سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے 65 میں مجموعی طور پر 22 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے منظور ہو چکے ہیں، جن پر مرحلہ وار کام جاری ہے۔ یہ سب کچھ ممبر قومی اسمبلی نصیر احمد عباس سدھو کی انتھک محنت اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں دیے گئے وعدوں کی عملی تعبیر ہے، جو عوامی خدمت کو محض نعرہ نہیں بلکہ حقیقت بنا رہی ہیں۔ یہ منصوبے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت وعدے نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے، اور لالہ موسیٰ کے عوام ترقی کے اس سفر میں اب پیچھے نہیں بلکہ آگے بڑھ رہے ہیں۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Iran says it will not negotiate with the US under threats
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.












