Jafar Ali Hocha's important meeting with Provincial Minister Sohail Shaukat Butt
Posted By: Amjad on 03-04-2026 | 11:08:38Category: Political Videos, Newsپنجاب میں سماجی بہبود کے شعبے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ اور پارلیمانی سیکرٹری جعفر علی ہوچہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں محکمانہ امور اور جاری فلاحی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں دھی رانی پروگرام، ہمت کارڈ اور اسسٹیو ڈیوائسز کے دائرہ کار کو بڑھانے سمیت مختلف اقدامات پر غور کیا گیا، جبکہ فلاحی منصوبوں میں شفافیت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صنعت زاروں کی اپ گریڈیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنایا جا سکے، جبکہ دھی رانی پروگرام اور ہمت کارڈ کے ذریعے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں اور خصوصی افراد کو ان کی ضرورت کے مطابق معاون آلات فراہم کیے جا رہے ہیں، صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ فلاحی اداروں کے نظام کو بہتر بنانے اور وہاں مقیم افراد کو مزید سہولیات دینے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












