It was revealed that 4.975 trillion rupees were given tax exemption in the last 2 fiscal years.
Posted By: gazga on 04-04-2026 | 11:26:26Category: Political Videos, Newsگزشتہ دو مالی سالوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے 49 کھرب 75 ارب روپے کا ٹیکس استثنیٰ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطا بق مالی سال 24-2023 اور 23-2022میں وفاقی حکومت نے مختلف سیکٹرز کو انکم ٹیکس کی مد میں 10 کھرب 22 ارب جبکہ سیلز ٹیکس کی مدمیں بڑے سرمایہ داروں کو 2757 ارب روپے کا ٹیکس استثنی دیا گیا۔ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وفاقی حکومت کی جانب سے دو سالوں میں 1195 ارب روپے، توانائی اور کان کنی کے شعبے میں 103 ارب 47 کروڑ روپے، ہاؤسنگ اور پبلک ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو 43 کروڑ 28 لاکھ روپے،تعلیمی شعبے کو 17 ارب، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 5 ارب 86 کروڑ روپے کا استثنیٰ دیا گیا۔ اس کے علاوہ صحت اور فارما سیکٹر کو مالی سال 23-2022 اور 24-2023 میں حکومت کی جانب سے 3 ارب 49 کروڑ روپے،کھاد اور زراعت کے شعبوں میں سیلز ٹیکس کی مدمیں 457ارب 92 کروڑ روپے جبکہ پاور جنریشن کمپنیوں کو 5 ارب 77 کروڑ روپے کا سیلز ٹیکس جبکہ صحت اور طبی آلات کے شعبے میں 313ارب 66کروڑ روپے کا ٹیکس استثنی ٰدے دیا گیا۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












