Israel reopens Al-Aqsa Mosque for worshippers after 40 days of closure
Posted By: Akram on 09-04-2026 | 10:42:37Category: Political Videos, Newsاسرائیلی حکام نے 40 روزہ بندش کے بعد مسجدِ اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔صبح دروازے کھلتے ہی بڑی تعداد میں نمازی قبلۂ اول پہنچ گئے، جہاں جذباتی اور روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ اسرائیلی حکومت کے بیان کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدِ اقصیٰ سمیت دیگر مقدس مقامات کو بھی آج سے کھول دیا گیا ہے۔ مسجد کے دوبارہ کھلنے کی خبر ملتے ہی شہر میں خوشی کی فضا قائم ہو گئی اور شہری بڑی تعداد میں عبادت کے لیے پہنچنے لگے۔ یاد رہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران سیکیورٹی خدشات کے باعث مسجدِ اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، تاہم جنگ بندی کے بعد اب انہیں دوبارہ کھول دیا گیا ہے جس سے مذہبی سرگرمیوں کی بحالی ممکن ہو گئی ہے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












