Netanyahu's impeachment trial to resume
Posted By: Amjad on 10-04-2026 | 12:02:45Category: Political Videos, Newsسیز فائر کے بعد اسرائیل میں ہنگامی حالات کی صورتحال ختم ہونے کے بعد اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف 2020 سے جاری کرپشن کیس کی سماعت اتوار سے دوبارہ شروع ہوگی جو گزشتہ عرصے میں جنگی صورتحال کے باعث عارضی طور پر روک دی گئی تھی۔ مقدمے کی کارروائی اتوار سے بدھ تک جاری رہے گی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر اقتدارکے دوران فرد جرم عائد کی گئی۔۔ ایران جنگ کی آڑ میں نیتن یاہو نے تمام عدالتی کارروائیاں معطل کردی تھیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق مقدمات کی سماعت جنگ کے باعث عارضی طور پر معطل کی گئی تھیں تاہم جنگ بندی کے بعد ملک میں معمولات زندگی بتدریج بحال ہورہے ہیں، جس کے تحت عدالتی کارروائیاں بھی دوبارہ شروع کی جارہی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر رشوت، فراڈ اور سرکاری اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال جیسے سنگین الزامات عائد ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں نیتن یاہو کے لیے صدارتی معافی کی حمایت کا اظہار کرچکے ہیں۔عدالتی کارروائی کے دوبارہ آغاز کو اسرائیلی سیاست میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جس کے اثرات آئندہ سیاسی صورتحال پر بھی پڑسکتے ہیں۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












