If Iranian ships come even close to our blockade, they will be destroyed. Trump's new threat
Posted By: Khan Baba on 14-04-2026 | 13:28:45Category: Political Videos, Newsامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے۔سوموار کے روز ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی بحریہ سمندر کی تہہ میں جا چکی ہے، ایران کے 158 جہاز مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ایران کے چند چھوٹے جہازوں کونشانہ نہیں بنایا، ان کے فاسٹ اٹیک شپس سے ہمیں زیادہ خطرہ نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسی طریقے سے ہم سمندر میں منشیات سمگل کرنے والی کشتیوں پر کارروائی کرتے ہیں، یہ کارروائی تیز اور انتہائی سخت ہوتی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ سمندر کے ذریعے امریکہ میں آنے والی 98.2 فیصد منشیات کو روک دیا۔ دوسری جانب ایرانی افواج کے ترجمان کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کے جواب میں جاری بیان میں کہا گیا کہ خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے محفوظ ہوں گی یا کسی کے لیے نہیں۔ ترجمان نے الزام عائد کیا کہ بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر امریکی پابندیاں غیرقانونی ہیں اور یہ عمل بحری قزاقی کے مترادف ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور اگر اس کی بندرگاہوں یا بحری راستوں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) نے خبردار کیا ہے کہ جو جہاز امریکی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کریں گے، انھیں روکنے، موڑنے اور قبضے میں لیے جانے جیسے معاملات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بیان کے مطابق امریکی فوج خلیج عمان اور بحیرہ عرب میں آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں بحری ناکہ بندی کرنے جا رہی ہے۔ یہ اقدام تمام جہازوں پر لاگو ہوگا خواہ وہ کسی بھی ملک کے پرچم تلے سفر کر رہے ہوں۔سینٹکام نے متنبہ کیا ہے کہ بغیر اجازت ناکہ بندی والے علاقے میں داخل یا وہاں سے والے جہازوں کو روکنے، موڑے جانے اور قبضے میں لیے جانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بیان میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ ناکہ بندی کا آغاز 14:00 جی ایم ٹی (15:00 بی ایس ٹی) پر ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق بیان میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ یہ ناکہ بندی غیر جانبدار جہازوں کی آبنائے ہرمز کے راستے غیر ایرانی مقامات تک آمد و رفت میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Iran says it will not negotiate with the US under threats
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.












