The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Posted By: Akram Khan on 15-04-2026 | 12:22:28Category: Political Videos, Newsامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر غور نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خیال میں اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ ایران میں صورتحال اب پہلے سے مختلف ہو چکی ہے اور امریکہ نے سخت گیر عناصر کو کمزور کر دیا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی کے باوجود خطے کی صورتحال غیر یقینی ہے۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ دو دن اہم اور مصروف ہوں گے، تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے لیے معاہدہ بہتر ہوگا کیونکہ اس سے وہ اپنے ملک کی تعمیرِ نو کر سکیں گے، جبکہ ان کے مطابق نتیجہ دونوں صورتوں میں ممکن ہے مگر معاہدہ زیادہ بہتر آپشن ہے۔اسی دوران ٹرمپ نے نیٹو پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد امریکہ کی مکمل حمایت نہیں کرتا اور مستقبل میں بھی ایسا ہی رہے گا۔ انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا کہ ایران کے ساتھ نئی مذاکراتی نشست آئندہ دو دنوں میں ہو سکتی ہے، تاہم امریکی اور ایرانی حکام کے مطابق ابھی کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق ممکن ہے کہ آئندہ وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں، جبکہ خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی اس میں شامل ہوں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ مذاکرات میں یورینیم افزودگی اور علاقائی گروہوں کی حمایت جیسے اہم امور پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Iran says it will not negotiate with the US under threats
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.












