Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
Posted By: Khan on 15-04-2026 | 12:22:57Category: Political Videos, Newsمریم نواز شریف نے پنجاب کے دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے “مثالی گاؤں پروگرام” کے دوسرے مرحلے کی اصولی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مزید 7,500 دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور حکام کو ہدایت کی گئی کہ تمام اسکیموں کی تکمیل کے لیے واضح ٹائم لائن دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دیہات میں رہنے والے افراد بھی وہی معیارِ زندگی کے حق دار ہیں جو شہروں میں میسر ہے۔ منصوبے کے تحت ہر گاؤں میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر سپلائی سسٹم، سولر ٹیوب ویلز، نکاسی آب کے بہتر انتظامات اور گندے پانی کے تالابوں (چھپڑ) کی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ حکومت نے 30 جون تک چھپڑوں کی صفائی جبکہ 31 اگست تک سیپٹک ٹینکس کی تعمیر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے ذریعے پانی کو فلٹر کر کے آبپاشی کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں 485 دیہات کو مثالی گاؤں میں تبدیل کرنے پر کام جاری ہے جس پر 59 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی، جس کے تحت ہر گاؤں کی ترقی کی قبل اور بعد کی ویڈیوز پیش کی جائیں گی۔ مریم نواز شریف نے صاف پانی کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب نہیں رہنا چاہیے۔ اس حوالے سے فوری شکایات کے ازالے کے لیے ہیلپ لائن 1336 بھی قائم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے خوشاب اور چشتیاں میں بوٹلنگ پلانٹس کی جلد تکمیل اور راجن پور میں واٹر سپلائی اسکیم 15 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں کی محرومیوں کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہر گاؤں کو مثالی گاؤں میں تبدیل کرنے کا عزم ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries












