Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries
Posted By: Khan on 16-04-2026 | 12:45:05Category: Political Videos, Newsجاپان نے اپنے ایشیائی ہمسایہ ممالک، خصوصاً جنوب مشرقی ایشیا کی ریاستوں، کو توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 10 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث توانائی کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ جاپان کی وزیر اعظم ثنائے تاکائیچی نے بدھ کے روز ایشیائی رہنماؤں کے ساتھ ایک آن لائن اجلاس کے بعد اس نئے تعاون کے فریم ورک کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان خطے کے ممالک کے ساتھ قریبی معاشی اور صنعتی روابط رکھتا ہے، خاص طور پر سپلائی چینز کے حوالے سے۔ وزیراعظم نے اپنی پریس بریفنگ میں اس بات پر زور دیا کہ جاپان پیٹرولیم مصنوعات کے لیے جنوب مشرقی ایشیا پر انحصار کرتا ہے، خصوصاً طبی آلات اور صنعتی مصنوعات کی تیاری میں ان سپلائی چینز کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ اس مجوزہ فریم ورک کے تحت جاپان نہ صرف ایشیائی ممالک کو خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری میں مالی مدد فراہم کرے گا بلکہ سپلائی چینز کے تسلسل کو یقینی بنانے اور تیل کے ذخائر بڑھانے میں بھی تعاون کرے گا۔ آسیان (ASEAN) کے حوالے سے جاپان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ 10 ارب ڈالر کی یہ امداد خطے کے ممالک کی ایک سالہ خام تیل درآمدات کے برابر ہے، جو اس اقدام کی وسعت اور اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ اس منصوبے کا اجلاس میں شریک ممالک نے خیرمقدم کیا، جن میں فلپائن، ملائیشیا، سنگاپور، تھائی لینڈ، ویتنام، بنگلہ دیش اور جنوبی کوریا کے رہنما شامل تھے۔ جاپان نے واضح کیا ہے کہ اس منصوبے کے لیے فنڈنگ مختلف ذرائع سے فراہم کی جائے گی، اور اس کا مقصد خطے میں توانائی کے استحکام کو یقینی بنانا اور ممکنہ بحران کے اثرات کو کم سے کم کرنا ہے ماہرین کے مطابق ایشیا توانائی کے بحران سے جلد متاثر ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر آبنائے ہرمز بند ہو جائے، کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اور گیس اسی راستے سے گزرتی ہے اور اس کا تقریباً 90 فیصد حصہ ایشیائی ممالک کو سپلائی کیا جاتا ہے۔

Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries












