Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Posted By: Amjad on 16-04-2026 | 12:46:04Category: Political Videos, Newsدنیا میں اپنی منفرد کشتی نما ساخت اور شاندار ڈیزائن کی وجہ سے پہچانے جانے والے دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل برج العرب کو مرمت کے لیے 18 ماہ بند کر دیا گیا ۔دبئی کا مشہور لگژری ہوٹل برج العرب کےاندرونی حصوں میں 24 قیراط سونےکی تہہ بڑے پیمانے پر استعمال کی گئی جوستونوں، دیواروں اور دیگر سجاوٹی حصوں کو شاہانہ انداز دیتی ہے۔برج العرب ہوٹل کی 1999 کے بعد پہلی بڑی مرمت کا آغاز ہورہا ہے۔کمپنی کی جانب سےکہا گیا ہے کہ مرمت کے دوران ہوٹل کی منفرد ساخت کو برقرار رکھا جائے گا۔ہوٹل کے اندرونی ڈیزائن اور طرزِ تعمیر کو محفوظ بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ برج العرب کی تعمیر سے پہلے سمندر میں ایک مصنوعی جزیرہ بنایا گیا،جو جمیرہ بیچ سے تقریباً 280 میٹر دور ہے۔ہوٹل میں تقریباً 30 اقسام کے قیمتی پتھر اور سنگِ مرمر استعمال کیے گئے ،جن میں اطالوی اسٹاچوریو ماربل بھی شامل ہےجو کلاسیکل فنِ تعمیر سے جڑا ہوا ہے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












