Alert issued regarding possible weather conditions from April 18 to 23
Posted By: Amjad on 17-04-2026 | 13:22:54Category: Political Videos, Newsاین ای او سی نے 18 سے 23 اپریل کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب میں 18 اور 19 اپریل کو گرج چمک، آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔جنوبی پنجاب میں زیادہ تر موسم خشک رہے گا تاہم چند علاقوں میں 18، 19 اور 23 اپریل کو ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے شمالی اور مغربی اضلاع میں بھی 18، 19، 22 اور 23 اپریل کو گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں 19 اور 20 اپریل کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کئی اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 18، 19، 22 اور 23 اپریل کو تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ آسمانی بجلی، ژالہ باری اور تیز ہوائیں کمزور تعمیرات اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جبکہ سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












