Top Rated Posts ....
Search

Pakistani flagged oil tanker 'Shalamar' leaves the Strait of Hormuz carrying crude oil.

Posted By: Khan Baba on 1 hour agoCategory: Political Videos, News


پاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکر’شالامار‘ متحدہ عرب امارات سے خام تیل لے کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج سے باہر نکل گیا ہے۔ شپنگ ڈیٹا کے مطابق ٹینکر اب کراچی کی جانب روانہ ہے جہاں 19 اپریل کو اس کا کارگو اتارے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب خطے میں امریکی پابندیوں کے باعث بحری ٹریفک متاثر ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ شپنگ ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنیوں کپلر اور ایل ایس ای جی کے مطابق پاکستانی پرچم بردار ٹینکر’شالامار‘ نے خلیج سے آبنائے ہرمز کے راستے باہر نکلتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھا ہے۔ ڈیٹا کے مطابق یہ ٹینکر متحدہ عرب امارات کے ابو ظہبی سے تعلق رکھنے والا تقریباً 4 لاکھ 40 ہزار بیرل خام تیل لے کر روانہ ہوا ہے، جو ’ڈاس بلینڈ‘ خام تیل بتایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ تیل پہلے ہی اس ہفتے کے آغاز میں لوڈ کیا گیا تھا۔ ٹینکر اس وقت کراچی کی بندرگاہ کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں 19 اپریل کو اس کے پہنچنے اور کارگو اتارنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، جو اس ٹینکر کا انتظام سنبھالتی ہے، نے اس حوالے سے فوری طور پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ رپورٹس کے مطابق ’شالامار‘ الامار‘ ان دو پاکستانی ٹینکروں میں سے ایک ہے جو اتوار کے روز آبنائے ہرمز میں داخل ہوئے تھے تاکہ خام تیل اور دیگر آئل مصنوعات لوڈ کی جا سکیں۔ پاکستان کے وزیرِ پیٹرولیم نے بدھ کے روز تصدیق کی تھی کہ شالامار نے متحدہ عرب امارات کے ADNOC ٹرمینل سے خام تیل حاصل کیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Iran-US talks - Pakistan's efforts

Iran-US talks - Pakistan's efforts

Views 55 | 12-04-2026
breaking Iran's BIG Announcement

breaking Iran's BIG Announcement

Views 45 | 12-04-2026
Your feedback is important for us, contact us for any queries.